16 دسمبر 2014 - 18:42
غم کے اس موقع پر پاکستان کے کچھ کام آسکوں تو خوشی ہوگی: بھارتی وزیر اعظم

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیراعظم نواز شریف سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے پشاور میں دہشت گردی کے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے فون کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیراعظم نواز شریف سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے پشاور میں دہشت گردی کے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعے میں معصوم بچوں کی جانیں گئیں، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہوں، بے گناہوں کی موت پر غمگین ہوں، غم کے اس موقع پر پاکستان کے کچھ کام آسکوں تو خوشی ہوگی۔

فرانس کے صدرفرانسوا اولاند  اور ہنددوستان کے وزير اعظم نریندر مودی  نے پشاور میں سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں کی پشاور میں بزدلانہ اور سفاکانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔
سماجی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں ہندوستانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پشاور میں اسکول میں ہونے والی دہشت گردی ناقابل بیان اور طالبان کی بہیمانہ خصلت کی عکاس ہے جس میں معصوم اور  بے گناہ  بچوں کو قتل کیا گیا۔ وہ ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اس واقعہ میں اپنے پیاروں کو گنوایا اور وہ ان سے دل کی گہرائیوں سے تعزیت کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے بھی واقعے پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے سلفی وہابی طالبان کی مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر برائے تعلیم گورڈن براؤن نے پشاور سانحے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا پشاور اسکول حملے پر دل شکستہ اور افسردہ ہے۔پاکستانی ذرائع کے مطابق مولانا سمیع الحق طالبان کے سرغنہ ، مربی اور حامی ہیں طالبان دہشت گردوں کے ساتھ ہمدردی رکھنے والے تمام یزیدیوں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے مبصرین کا کہنا ہے طالبان کے حامی حکومتی سطح سے لیکر پولیس اور سکویرٹی دستوں میں بھی موجود ہیں ، طالبان کو سلفی وہابی مدارس میں جہل و نادانی ،کفر و ضلالت ،اور غیر اخلاقی اور غیر اناسانی و و غیر اسلامی درس دیا جاتا ہے لہذا سلفی وہابیم دارس کے خلاف حکومت، فوج اور پاکستانی عوام کو بھر پور کارروائی کرنی چاہیے۔

.......

/169